ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 20, 2025 9:49 PM

printer

جے ڈی یوکے سربراہ نتیش کمار نے10 ویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔27 وزیروں نے بھی حلف لیا

جنتا دل یونائیٹیڈ کے سربراہ نتیش کمار نے آج صبح بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر 10 ویں مرتبہ حلف لیا۔
بہار کے گورنر عارف محمد خان نے اُنہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء امت شاہ، جے پی نڈا، چراغ پاسوان اور NDA کے دیگر کئی اعلیٰ لیڈر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ کُل 27 وزراء نے بہار کی نئی حکومت میں وزراء کے عہدے کا حلف لیا۔ BJP لیڈر سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، دلیپ جیسوال، منگل پانڈے، نتن ناَبِن اور رام کرپال یادو نے نتیش کمار کی کابینہ میں وزراء کے عہدے کا حلف لیا، جبکہ JDU کے Leshi سنگھ، شَرون کمار، بیجیندر پرساد یادو، زماں خان اور اشوک چودھری نے بھی وزراء کے عہدے کا حلف لیا۔ حال ہی میں ختم ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں NDA نے 243 ارکان والے ایوان میں 202 سیٹیں حاصل کرکے تاریخی جیت رقم کی ہے۔ NDA میں BJP کو89 اسمبلی سیٹیں ملیں، JDU کو 85، LJP-R کو 19، ہندوستانی عوام مورچہ کو 5 اور راشٹریہ لوک مورچہ کو 4 اسمبلی سیٹیں ملیں۔ انتخابات میں اپوزیشن مہا گٹھ بندھن صرف 35 سیٹیں ہی جیت پایا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔