August 2, 2025 9:49 PM

printer

جے ڈی ایس کے سابق ممبر پارلیمنٹ Prajwal Revanna کو بینگلورو کی ایک خصوصی عدالت نے آبرو ریزی کے ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے

بینگلورو میں ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی سے متعلق خصوصی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں JDS کے     سابق ممبرپارلیمنٹ Prajwal Revanna کو آبرو ریزی کے کیس میں موت ہونے تک عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اِس کیس کا تعلق ایک فحش ویڈیو اور 47 سالہ خاتون کی آبرو ریزی کے واقعے سے ہے۔سزا کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے جج سنتوش Gajanan Bhat نے مجرم پر دس لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے Prajwal Revanna کو بار بار آبرو ریزی کرنے اور اپنی پوزیشن کا بیجا استعمال کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کو 7 لاکھ روپئے ادا کئے جانے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ کَل سنایا تھا جبکہ سزا کا اعلان آج کیا گیا ہے۔Prajwal Revanna کو اسی طرح کے تین اور کیسوں کا سامنا ہے۔ اس کیس کا تعلق ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی سے ہے جو Revanna خاندان کے زیر ملکیت ایک گیسٹ ہائوس میں ایک خادمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ اپنے بیان میں مذکورہ خادمہ نے عدالت میں یہ کہا تھا کہ اُس کی دو بار آبرو ریزی کی گئی۔Prajwal Revanna پچھلے سال31 مئی سے جیل میں بند ہے۔ اُس وقت اُسے جرمنی سے واپس آنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ہاسن میں 2024 کے لوک سبھا چنائو سے قبل جنسی زیادتیوں کے اُس کے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔