جے پور گیس ٹینکر حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے، جبکہ 27 زخمی افراد کا علاج SMS اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ ان میں سے تین افراد کی حالت نازک ہے۔ SMS اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سُشیل بھاٹی نے کہا کہ 6 زخمی افراد فی الحال وینٹیلیٹرس پر ہیں۔ جے پور کے ضلع کلکٹر جتیندر کمار سونی نے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی حادثے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ جمع کرے گی۔ یہ حادثہ کَل صبح Bhankrota علاقے میں جے پور-اجمیر شاہراہ پر پیش آیا۔ جے پور کے پولیس کمشنر بیجوجارج جوزف نے کہا کہ LPG ٹینکر میں آگ لگنے اور دھماکہ ہونے سے 40 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔×
Site Admin | December 21, 2024 4:01 PM
جے پور گیس ٹینکر حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چودہ ہوگئی ہے، جبکہ ستائیس زخمی افراد کا علاج ایس ایم ایس اسپتال میں کیا جارہا ہے۔