آج جے پور میں فوج کے 78ویں دن کے مناسبت سے ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جگت پورہ کے محل روڈ پر واقع اِس پریڈ میں بھارتی فوج کی بہادری، نظم وضبط اور جدید فوجی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ پہلی مرتبہ فوج کے دن کی پریڈ براہِ راست عوام کے سامنے فوجی چھاؤنی سے باہر منعقد کی گئی۔ فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے ملک کی خدمت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کے اہل خانہ کو سینا میڈلس عطا کئے۔ اِس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کہاکہ بھارتی فوج موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضرورتوں کیلئے خود کو تیار کررہی ہے۔ فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ خودکفالت صرف ایک مقصد نہیں بلکہ اسٹریٹجک طور پر بھی ضروری ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس تقریب کے دوران آتم نربھر بھارت کے جذبے کو مضبوطی کے ساتھ اُجاگر کیا گیا۔
فوج کے دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر آج شام SMS اسٹیڈیم میں ایک شوریہ Sandhya کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ شامل ہوں گے۔×