جی-4 ممالک نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو نئے سرے سے تشکیل دینے کے سلسلے میں جلد اقدامات کرنے کا ایک ماڈل پیش کیا ہے۔ گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیصلہ سازی کے اعلیٰ ترین اصلاحات میں تاخیر سے انسانوں کو پہنچنے والی اذیت میں اضافہ ہوگا اور اُن کی صورتحال اور خراب ہوگی۔ بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے کَل نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر یو این سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے بین حکومتی بات چیت میں جی-4 کی جانب سے یہ بات کہی۔ جناب ہریش نے کہا کہ جاری جنگوں میں ہر روز لاتعداد بے قصور جانیں ضائع ہورہی ہیں، لہذا عالمی برادری کو جلد کارروائی کرنی چاہئے۔×
Site Admin | January 22, 2026 2:53 PM
جی-4 ممالک نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو نئے سرے سے تشکیل دینے کے سلسلے میں جلد اقدامات کرنے کا ایک ماڈل پیش کیا ہے