ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 2:48 PM

printer

جی ٹوئنٹی رہنماؤں کی کانفرنس، جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں شروع ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اہم عالمی امور پر بھارت کے نظریات پیش کریں گے

G20 رہنماؤں کی کانفرنس، جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں شروع ہوگئی ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ اِس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے: یکجہتی، مساوات اور پائیداری۔ G20 کی اپنی صدارت کے دوران جنوبی افریقہ نے کئی اہم ترجیحات پر توجہ مرکوز کی ہے، جن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنا،   کم آمدنی والے ملکوں کیلئے قرض کی پائیداری کو یقینی بنانا، توانائی کی منصفانہ منتقلی کیلئے مالی وسائل کی فراہمی نیز جامع اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے اہم معدنیات کا بہتر استعمال شامل ہے۔

سربراہ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی: کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنے پر مرکوز ہوگا۔ G20 جو کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک اہم فورم ہے، عالمی معاشی استحکام کو تشکیل دینے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

2023 میں بھارت کی صدارت کے دوران افریقی یونین کو مستقل رکن کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ بھارت کی G20 صدارت کو وزیراعظم مودی کے جامع، بلند عزم کے حامل اور فیصلہ کن نظریے کے تحت عالمی چیلنجوں کا مثالی حل قرار    دیا گیا۔

بھارت نے اِس دوران قدیم فلسفے، وسو دھیو کٹم بکم یعنی ایک کرہئ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل کی عکاسی کرتے ہوئے اپنی بہترین روایات، اقدار اور ثقافتی ورثے کی جھلک پیش کی۔