ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 3:31 PM

printer

جی ایس ٹی کونسل کی پچپنویں میٹنگ راجستھان کے جیسلمیر میں جاری ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج راجستھان کے شہر جیسلمیر میں، GST کونسل کی 55 ویں میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں۔ اس میٹنگ کے دوران ساز و سامان اور خدمات ٹیکس GST سے متعلق بنیادی نوعیت کے معاملات پر توجہ دی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ GST کونسل خوراک کی یقینی سپلائی، صحت بیمہ، GST سلیب کو درپیش اِمکانی مسائل اور شرحوں کو معقول بنانے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرے گی۔ امید ہے کہ اِس میٹنگ میں زندگی اور صحت بیمہ پریمئم سے متعلق GST  شرحوں کو کم کرنے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔×