ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2025 3:00 PM

printer

جی ایس ٹی کونسل نے ایک زیادہ مؤثر اور شہریوں کے لیے سازگار معیشت قائم کرنے کے وزیر اعظم کے نظریے کو حقیقت کی شکل دیتے ہوئے 3 ستمبر کو شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے دیوالی تک نئے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات لانے کا اعلان کیا تھا اور متعلقہ جی ایس ٹی کونسل نے ایک زیادہ مؤثر اور شہریوں کے لیے سازگار معیشت قائم کرنے کے وزیر اعظم کے نظریے کو حقیقت کی شکل دیتے ہوئے 3 ستمبر کو شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دی، جس میں عام آدمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
مذکورہ کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو اب پانچ فیصد اور 18 فیصد کے ساتھ دو زمروں والا نظام بنادیا ہے، جبکہ پہلے پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد کے چار زمرے تھے۔ اِن اصلاحات کی بدولت کئی شعبوں میں ٹیکس شرحیں کم ہونے سے لوگوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا ہوگئی ہے۔
آج ہم طبی آلات اور سازوسامان کے شعبے میں کی گئی اصلاحات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ نئے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات اِس مہینے کی 22تاریخ سے نافذ ہوں گی۔
جی ایس ٹی کونسل نے سبھی طبی آلات اور میڈیکل، سرجیکل اور ڈینٹل ضروریات کے لیے سازوسامان پر ٹیکس 18فیصد سے گھٹا کر پانچ فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس کے علاوہ Bandages، تشخیص کے آلات، گلوکو میٹر اور دیگر ضروری طبی سپلائز پر ٹیکس شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کی گئی ہے۔ زندگی بچانے والی 33 دواؤں پر جی ایس ٹی بالکل ختم کردیاگیا ہے، جبکہ پہلے یہ 12 فیصد تھا۔ اِسی طرح کینسر، بہت کم ہونے والی بیماریوں اور دیگر شدید قسم کے امراض کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی 3 اہم دواؤں پر پانچ فیصد کا جی ایس ٹی بھی بالکل ختم ہوجائے گا۔ ایمبولینس کے طور استعمال ہونے والی موٹر گاڑیوں پر جی ایس ٹی 28فیصد کی جگہ اب 18 فیصد کردیاگیا ہے۔
اِدھر Poly Medicure کے منیجنگ ڈائریکٹر ہمانشو Baid نے کہا ہے کہ اِن اصلاحات سے مریضوں کیلئے حفظان صحت کا خرچ کم ہوجائے گا اور ایسی کئی اشیا کے لیے رسائی بہتر ہوسکے گی، جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھیں۔
طبی آلات وغیرہ پر جی ایس ٹی کم ہونے سے مریضوں، خاص طور پر غریبوں کو فائدہ ہوگا اور اِس سے تشخیص کے جدید طرز کے آلات اپنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔