October 21, 2025 9:37 PM

printer

جی ایس ٹی شرح میں کمی کے سبب ملک کے خردہ سیکٹر میں تہواروں کے سیزن کے دوران اب تک کی ریکارڈ فروخت ممکن ہوپائی جو پانچ اعشاریہ چار لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی

اِس برس نوراتری سے دیوالی کے درمیان بھارت کے خردہ سیکٹر میں تہواروں کے سیزن میں اب تک کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔ اشیا کی فروخت کے اعتبار سے تجارت پانچ اعشاریہ چار لاکھ کروڑ روپئے کی اُس حد کو چھو گئی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی اور خدمات کے شعبے میں یہ حد65 ہزار کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ آل انڈیا ٹریڈرس کی کنفیڈریشن CAIT نے بتایا ہے کہ اِسی مدت کے دوران، پچھلے برس کے مقابلے مجموعی لین دین میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں اِس بات کا بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ 72 فیصد کاروباری افراد نے بہت زیادہ فروخت کی رپورٹ دی ہے، اور اِس ترقی کو بنیادی طور پر GST کی شرح میں کمی سے منسوب کیا ہے۔
سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین اور خردہ کے تمام اہم زمروں جیسے کنفیکشنری، گھروں کی آرائش، فُٹ ویئر اور ریڈی میڈ ملبوسات، روز مرہ استعمال کی صارفین کی اشیا کیلئے GST کی شرح میں کمی نے قیمت میں مقابلہ آرائی کو خاصی حد تک بہتر بنایا اور خریداری کے سلسلے میں اضافہ ہوا۔
تلنگانہ میں وَناپارتھی کے رہنے والے راجندر کمار کا کہنا ہے کہ GST دو اعشاریہ صفر اصلاحات عوام کیلئے بالخصوص صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے افراد کیلئے ایک بڑی راحت لے کر آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دوائیوں کی قیمت میں کمی خاص طور پر کمزور طبقات کیلئے بڑی راحت کا سامان ہیں اور بچائی ہوئی رقم کو تغذیے سے بھرپور غذا حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مہاراشٹر کے پرتیک گائوکر، جو کہ سِندھو دُرگ میں پھلوں کی کاشت کرنے والے کسان ہیں، نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ کیمیاوی کھادوں پر GST کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔