ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 1, 2025 9:47 PM

printer

جی ایس ٹی شرحوں میں کمی کے باوجود گذشتہ ماہ GST کی وصولیابی چار اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک اعشاریہ نو پانچ لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ رہی۔

اشیا اور خدمات ٹیکس GST کی کُل وصولیابی اکتوبر 2024 کے مقابلے گذشتہ ماہ چار اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک اعشاریہ نو پانچ لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ تک پہنچ گئی۔ ایسا 22 ستمبر کو GST شرحوں میں کمی کئے جانے کے باوجود ہوا ہے۔ اکتوبر 2024 میں GST کی کُل وصولیابی ایک اعشاریہ آٹھ سات لاکھ کروڑ روپئے تھی۔ اکتوبر میں مرکزی GST وصولیابی36 ہزار547 کروڑ روپئے اور ریاستی جی ایس ٹی45 ہزار134 کروڑ روپئے رہی۔ IGST کی مجموعی وصولیابی ایک لاکھ چھ ہزار 443 کروڑ روپئے اور Cess سات ہزار 612 کروڑ روپئے رہا۔