جی ایس ٹی بچت اُتسو کا آغاز 22 ستمبر کو ہوا تھا جس میں بہت سے شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی گئی تھی، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آج ہمارے نمائندے نے جائزہ لیا ہے کہ آٹو موبائل کے شعبے میں نئی GST اصلاحات سے کس طرح شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات نے گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کرکے آٹو موبائل کے شعبے کو راحت فراہم کی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کیلئے نقل وحمل میں آسانی ہوئی ہے۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت 350 سی سی تک والی دو پہیہ گاڑیوں پر ٹیکس کو 28 فیصدی سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے جس سے دو پہیہ والی گاڑیاں مزید کم خرچ ہوگئی ہیں۔ ملک میں سرکاری نقل وحمل کے نظام کو مستحکم کرنے کی غرض سے، حکومت نے دس سے زیادہ افراد کی بیٹھنے کی گنجائش والی بسوں اور مِنی بسوں پر GST کو سابقہ 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا ہے۔ اسی طرح ایک ہزار 200 سی سی سے کم انجن والی پیٹرول اور ایک ہزار 500 سی سی سے کم پاور والی ڈیزل کی کاروں پر اب 28 فیصد کے بجائے 18 فیصد GST دینا پڑے گا۔
یہ قدم کار خریدنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں لوگوں نے پہلے ہی جی ایس ٹی 2.0 کی راحت حاصل کرنی شروع کردی ہے۔ اِن اصلاحات نے مطالبے میں اضافہ کیا ہے، سامان تیار کرنے والوں کی مدد کی ہے اور روز مرہ کی نقل وحرکت کو ملک بھر کے لوگوں کیلئے مزید سہل بنایا ہے۔