جی ایس ٹی بچت اُتسو سے پورے ملک کے لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوا ہے۔ آج ہم اُن GST اصلاحات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں جس سے مہاراشٹر کی مختلف صنعتوں کو بااختیار بنایا جاسکے گا۔
حالیہ GST اصلاحات سے مہاراشٹر کو واضح طور پر فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ GST کے نئے ڈھانچے کے تحت مختلف شعبوں میں GST کی شرحوں میں کٹوتی نے صارفین کیلئے اشیاء کو مزید سستا اور کفایتی بنا دیا ہے اور چھوٹے کاروباریوں کو بھی زیادہ منافع حاصل ہورہا ہے۔ ڈبہ بند شوگر پر، جوکہ مہاراشٹر کی زرعی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے، اب 12 فیصد کی جگہ صرف پانچ فیصد GST ہے۔ اِس فیصلے سے 50 لاکھ سے زیادہ گنا کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچا ہے۔ حالیہ GST اصلاحات کے تحت ڈبہ بند اور محفوظ طریقے سے رکھی گئی مچھلیوں پر بھی GST کی شرح بارہ فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اِس سے کونکن کے دو لاکھ سے زیادہ ماہی گیروں اور ساحلی ورکروں کو کافی مدد مل رہی ہے۔ حکومت نے کولہا پوری چپلوں اور ڈھائی ہزار روپے تک کی چمڑے کی اشیاء پر بھی GST کی شرح پانچ فیصد کردی ہے۔ اِسی طرح Yeola اور Paithan کی Warli Pantings اور پیٹھانی ساڑیوں پر بھی GST کی شرح 12 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اِس سے روایتی آرٹ کی شکلوں کو مدد فراہم ہورہی ہے اور دستکاروں کے ذریعۂ معاش کو تحفظ حاصل ہورہا ہے۔ اِن اصلاحات سے آنے والے تہواروں کے دوران اور اس سے آگے بھی زیادہ مقدار میں اشیاء فروخت ہوں گی، روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے اور ریاست کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
Site Admin | October 13, 2025 9:39 PM
جی ایس ٹی بچت اُتسو سے پورے ملک کے لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوا ہے۔