جی ایس ٹی بچت اُتسو سے سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو اس کی شروعات کی تھی۔ ہمارے نامہ نگار نے آج کی رپورٹ میں ملک کے آٹوموبائل سیکٹر کو مستحکم کرنے میں GST اصلاحات کے رول پر روشنی ڈالی ہے۔
اگلی نسل کی GST اصلاحات، بھارت کے آٹوموبائل سیکٹر کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کررہی ہیں۔ اس سے لوگوں کیلئے مناسب قیمتوں پر گاڑیاں مہیا کی جارہی ہیں۔1200 CC تک کی پیٹرول کاروں ، 1500 CC تک کی ڈیژل کاروں اور 350 CC کی موٹر سا ئیکلوں پر 28 فیصد GST کم کرکے 18 فیصد کردی گئی ہے۔ اِسی طرح تھری ویلرس اور سامان لانے لے جانے والی گاڑیوں پر جی ایس ٹی 18 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ پہلے 28 فیصد تھی۔ اِن اصلاحات سے شہریوں اور خاص طور پر متوسط طبقے کے کنبوں، طلباء، کام کاج کرنے والوں اور ٹرانسپورٹ مالکان کیلئے مختلف زمروں میں گاڑیاں مزید سستی ہو گئی ہیں۔آکاشوانی نیوز کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے ایک پرائیوٹ آٹو کمپنی کے جنرل منیجر نشی کانت تیواری نے کہا ہے کہ کار کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ آٹوموبائل سیکٹر میں GST اصلاحات سے ترقی اور اختراع میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے مینوفیکچرنگ کو استحکام ملا ہے۔