October 9, 2025 9:30 PM

printer

جی ایس ٹی بچت استو، جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو کیا تھا، سماج کے سبھی طبقات کو فائدہ پہنچا رہا ہے

جی ایس ٹی بچت استو، جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو کیا تھا، سماج کے سبھی طبقات کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اِنGST اصلاحات سے اروناچل پردیش کی معیشت کو بہت فروغ ملا ہے۔ اروناچل پردیش کے دستکاروں، کسانوں، اور چھوٹے کاروباری اس سے سب سے زیادہ مستفید ہوئے ہیں۔ نئی اصلاحات کے تحت ریاست کے بہت سے مصنوعات 12 اور 18 فیصد سے نکل کر پانچ فیصد کے زمرے میں آگئی ہیں، جس سے نہ صرف یہ مصنوعات سستی ہوئی ہیں بلکہ دیہی زندگی کو مضبوطی ملی ہے اور مقامی صنعتوں کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ زرعی اور ڈبہ بند خوردنی اشیاء جیسے کہ مشروبات اور Jam پر پہلے 12 فیصد ٹیکس لگتا تھا جو کم ہوکر پانچ فیصد ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ دستکاری مصنوعات اور روایتی ٹیکسٹائل جنھیں مقامی لوگ تیار کرتے ہیں وہ بھی اب پانچ فیصد کے زمرے میں آگئی ہیں، جس سے ریاست میں مقامی چھوٹے کاروباریوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔