نئے سلسلے کی GST اصلاحات کل سے نافذ ہوجائیں گی۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس سال یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے نئے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ متعلقہ GST کونسل نے اِس مہینے کی تین تاریخ کو کئی شعبوں میں ٹیکس شرحیں کم کرکے، اُن کے نظریے کو حقیقت کی شکل دی۔ اِس سے لوگوں کے رہن سہن میں سہولت ہوسکے گی۔
GST کونسل نے مختلف ٹیکس زمروں کو کم کرکے دو زمروں میں رکھا ہے، جبکہ پہلے یہ پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد پر مشتمل چار زمرے تھے۔ تمباکو اور آسائش والے سامان اور اشیاء سمیت چنندہ اشیاء کیلئے 40 فیصد کا اضافی Slab شروع کیا گیا ہے۔ GST کونسل نے عام آدمی، زیادہ افرادی قوت والی صنعتوں، کسانوں، زراعت، صحت اور معیشت کے اہم عوامل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دی۔ GST کی شرحیں کم ہونے سے ذیلی متوسط طبقے کے کنبوں اور نوجوان پیشہ ور افراد کو راحت ملے گی۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی کے ایک باشندے ابھے پرتاپ نے، اِن اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اِس فیصلے سے متوسط طبقے کو اپنے خوابوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔
Site Admin | September 21, 2025 3:07 PM
جی ایس ٹی اصلاحات آج آدھی رات سے نافذ ہوجائیں گی۔ شرحیں کم ہونے سے اشیائے صارفین کے ایک وسیع تر دائرے میں عام لوگوں کو راحت ملے گی