BJP کی ممبر پارلیمنٹ Aparajita Sarangi کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا چیئر پرسن مقرر کیا گیا ہے، جو آئین کے 130 ویں ترمیمی بل، جموں و کشمیر تنظیم نو بل اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکار کے ترمیمی بل 2025 کا جائزہ لے گی۔
31 ارکان پر مشتمل کمیٹی میں 15 ارکانِ پارلیمنٹ BJP کے ہوں گے، 11 ارکان NDA اتحادیوں کے، 4 اپوزیشن کے اور ایک نامزد ممبر ہوگا۔
BJP کے سرکردہ ارکان میں روی شنکر پرساد، Parshottambhai Rupala، انوراگ ٹھاکر اور برِج لال شامل ہیں۔ راجیہ سبھا کی نامزد ممبر سُدھا مورتی بھی مذکورہ پینل میں ہیں۔
اپوزیشن ارکان میں، سپریہ سُولے، ہرسمرت کور بادل، اسد الدین اویسی اور نرنجن ریڈّی شامل ہیں۔
کانگریس اور ترنمول کانگریس نے اس کمیٹی میں شامل ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ مذکورہ بل قانون کے اس بنیادی اصول کے منافی ہیں کہ کوئی بھی شخص اُس وقت تک بے قصور ہے، جب تک کہ اُس کا جرم ثابت نہ ہو جائے۔
یہ تین بل مانسون اجلاس کے آخری دن پیش کیے گئے تھے۔ اِن میں سنگین الزامات میں وزیر اعظم، وزراء اعلیٰ اور وزیروں کے 30 دن تک نظر بند رہنے کی صورت میں از خود ہٹانے کی بات کہی گئی ہے۔
مذکورہ بلوں کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے کے لیے لوک سبھا میں ایک تحریک منظور کی گئی تھی۔×