ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جیسا کہ ہم آپریشن سِندور کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

جیسا کہ ہم آپریشن سِندور کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ ملک بھارتی سپاہیوں کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہے۔ آکاشوانی کا خبروں شعبہ مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے۔

آج ہم پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ میجر دھن سنگھ تھاپا کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے 1962 کی بھارت-چین جنگ کے دوران غیر معمولی حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔

ایک رپورٹ

V/C – Saqlain Akhtar

1928 میں ہماچل پردیش میں پیدا ہوئے میجر دھن سنگھ تھاپا کو اگست 1949 میں 8 گورکھا رائفلز میں شامل کیا گیا تھا۔ 1962 کی بھارت-چین جنگ کے دوران انہوں نے لداخ میں پینگانگ جھیل کے قریب چُوشول ہوائی اڈّے کے اہم ترین علاقے Sirijap کی اہمیت کی حامل اہم چوکی کے دفاع کی ذمہ داری سنبھالی۔ 21 اکتوبر کو چین نے بھاری توپوں اور مورٹار سے چوکی پر حملہ کیا، کچھ وائرلیس سیٹوں کو نقصان پہنچایا اور علاقے میں آگ لگا دی۔ دشمن کے دو لگاتار حملوں کے باوجود میجر تھاپا اور اُن کے جوانوں نے دشمن کو پسپا کر دیا۔ دشمن کو شدید جانی نقصان پہنچایا۔ ٹینکوں سے تیسرا شدید حملہ ہونے پر گولی بارود اور کم نفری کے باوجود اُن کی پلاٹون نے مزاحمت جاری رکھی۔ گولی بارود ختم ہونے اور افرادی قوت میں کمی آنے کے باوجود، پلاٹون نے مزاحمت جاری رکھی۔

بالآخر جب Sirijap چوکی تباہ ہوگئی، تب میجر تھاپا اپنی خندق سے باہر نکلے اور پکڑے جانے سے پہلے آمنے سامنے کی شدید لڑائی لڑی۔

اُن کی غیر معمولی شجاعت، قیادت اور بہادری کیلئے میجر دھن سنگھ تھاپا کو پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں