ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جیسا کہ ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، ملک بھارتی افواج کی بہادوری کو سلام کرتا ہے۔

جیسا کہ ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، ملک بھارتی افواج کی بہادوری کو سلام کرتا ہے۔ مسلح افواج کو ایک خراج عقیدت کے طور پر آکاشوانی نیوز ایک خصوصی سیریز پیش کررہا ہے۔ آج ہم پرمویر چکر یافتہ صوبیدار جوگیندر سنگھ کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے 1962 میں Sino بھارتی جنگ کے دوران اپنی جان کی قربانی دی تھی۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C – Saklen Akhtar

1962 میں چین – بھارتی جنگ کے دوران صوبے دار جوگیندر سنگھ NEFA کے Tawang سیکٹر میں ایک پلاٹون کی قیادت کر رہے تھے، وہ Bum La Axis پر Tongpeng La علاقے میں ایک رِج پر اہم پوزیشن پر تعینات تھے۔ 20 اکتوبر کو اُن کی پلاٹون نے چینی دستوں کی جانب سے McMahon لائن پر کچھ سرگرمیاں محصوص کیں، جہاں سے حملہ ہونے کا خدشہ تھا۔ 23 اکتوبر کی شام چین کی جانب سے تقریباً 200 فوجیوں کے ساتھ آرٹیلری اور مورٹار سے ایک بڑا حملہ شروع کیا۔ بہت کم تعداد کے باوجود صوبیدار سنگھ کی پلاٹون نے شدید مزاحمت کی، دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، اُن کی ران میں چوٹ لگی لیکن انہوں نے میدان چھوڑنے سے انکار کر دیا اور اپنے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

حملہ بہت شدید تھا، صوبیدار سنگھ اور اُن کے جوان آخر تک لڑتے رہے۔ اُن کی غیر معمولی ہمت، قیادت اور فرض کے تئیں اُن کی لگن کے لیے صوبے دار جوگیندر سنگھ کو بعد از مرگ پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں