جیسا کہ ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں، قوم بھارتی فوجیوں کی شجاعت و بہادری کو سلام کرتی ہے۔ مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آکاشوانی نیوز ایک خصوصی سیریز پیش کررہا ہے۔ آج ہم یاد کریں گے پرم ویر چکر سے سرفراز لانس نائک البرٹ Ekka، جنہوں نے 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ کے دوران ملک کیلئے عظیم ترین قربانی دی۔
V/C – Anupam
1942 میں رانچی میں پیدا ہوئے، لانس نائک البرٹ Ekka دسمبر 1962 میں 14 گارڈز میں شامل ہوئے۔ 1971 میں بھارت-پاکستان جنگ کے دوران 14 گارڈز کو مشرقی سیکٹر میں اگرتلہ کے مغرب میں ساڑھے چھ کلو میٹر فاصلے پر واقع گنگا ساگر پر پاکستانی چوکی پر قبضہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ 14 گارڈز نے دشمن کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ بھارتی دستے کو زبردست گولہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ لانس نائک ایکّا نے دیکھا کہ ایک بنکر سے دشمن کی مشین گن سے زبردست فائرنگ کی جا رہی ہے اور ان کی بٹالین کو جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے، انہوں نے بنکر پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے دشمن کے دو سپاہیوں کو ہلاک کرتے ہوئے مشین گن کو خاموش کر دیا۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود لانس نائک البرٹ ایکّا ایک کے بعد ایک بنکر کو نشانہ بناتے رہے اور آخر کار شہید ہو گئے۔
انہیں بعداز مرگ پرم ویر چکر سے سرفراز کیا گیا۔ ان کی شجاعت اور مصمّم ارادے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔