ملک کی متعدد ریاستوں میں شدید گرمی کے حالات ہیں۔ ایسے میں بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، دلّی کے لیے Yellow الرٹ جبکہ گجرات کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے قومی راجدھانی کے لیے Yellow الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز تک شدید گرمی کے حالات رہیں گے۔ اسی طرح گجرات میں آج کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سوراشٹر اور کَچھ کے علاقوں میں بھی شدید گرمی کے حالات کے دوران 8 اپریل سے 10 اپریل تک اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں IMD کے سینئر سائنسداں آر-کے جَینامنی سے بات کی۔
Site Admin | April 7, 2025 10:03 AM | IMD Alert
جیسا کہ بہت سی ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، بھارت کے محکمہئ موسمیات نے دلی کے لیے Yellow الرٹ اور گجرات کے لیے Red الرٹ جاری کیا ہے۔
