July 18, 2025 10:02 PM

printer

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست میں میونسپل انتخابات منعقد کرانے میں ناکام رہنے پر ریاستی حکومت کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس آنندا سین نے توہین عدالت سے متعلق ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج ریاست کے چیف سکریٹری کو اگلے جمعہ کے روز عدالت میں بذاتِ خود پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے گذشتہ سال 4 جنوری کو حکم جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں کے اندر مقامی شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا انعقاد کرانے کا حکم دیا تھا۔ جھارکھنڈ کے سبھی شہری بلدیاتی اداروں کی مدت اپریل 2023 میں ختم ہوچکی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کے رویّے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ حکومت، کھلے عام قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور ایسا نظر آتا ہے کہ ریاست میں آئینی مشینری ٹھپ ہوگئی ہے۔ رانچی میونسپل کارپوریشن کی سابق کونسلر روشنی Khalkho اِس بارے میں توہین عدالت سے متعلق عرضداشت داخل کی تھی۔ اپریل 2023 میں جھارکھنڈ کے سبھی مقامی شہری اداروں کی مدت کار ختم ہونے کے بعد انتخابات فوری طور پر متوقع تھے، تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے میونسپل انتخابات سے پہلے OBC ریزرویشن کے فیصد کو حتمی شکل دینے کے فیصلے کی وجہ سے یہ عمل رُک گیا تھا۔

بھارت کے 56 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کی انتظامی کمیٹی کی پہلی میٹنگ، آج ممبئی میں NFDC ہیڈکوارٹرس میں منعقد ہوئی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کی صدارت میں منعقدہ اِس کمیٹی میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو، فیسٹول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور اور فلم صنعت کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں IFFI-2025 کیلئے اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں فلم فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت، عالمی پوزیشن اور عوامی شراکت داری کو بڑھانے کے مقصد سے پروگرامنگ، آؤٹ ریچ، باصلاحیت افراد کی شرکت اور اختراعی اقدامات جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔