January 23, 2026 9:41 PM

printer

جھارکھنڈ کے Saranda جنگل میں سکیورٹی فورسز اور نکسلی شورش پسندوں کے درمیان جھڑپ آج مسلسل دوسرے روز جاری رہی

جھارکھنڈ کے Saranda جنگل میں سکیورٹی فورسز اور نکسلی شورش پسندوں کے درمیان جھڑپ آج مسلسل دوسرے روز جاری رہی۔ آج صبح دونوں طرف سے فائرنگ میں ایک خاتون نکسلی ہلاک ہوگئی۔ اس کے ساتھ گذشتہ دو دنوں میں ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔ Chaibasa کے SP امت رینو نے اِس جھڑپ کی تصدیق کی اور کہا کہ علاقے میں سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پورے خطے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔