جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کے Tatijharia پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے Karandi گاؤں میں آج صبح ایک جھڑپ میں چوٹی کے تین نکسلی مارے گئے۔ مارے گئے نکسلیوں میں مرکزی کمیٹی کے ممبر Sahdev Soren عرف پرویش، جس پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا، رگھوناتھ Hembrom عرف چنچل، جس پر 25 لاکھ روپے کا انعام تھا اور بِرسن گنجھو عرف رام کھلاون، جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو تصادم کے مقام سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں AK-47 رائفلیں بھی شامل ہیں۔ یہ مشترکہ کارروائی ہزاری باغ پولیس اور CRPF کی 209 کوبرا بٹالین نے انجام دی۔
Site Admin | September 15, 2025 2:56 PM
جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں ایک تصادم میں تین بڑے نکسلی مارے گئے ہیں
