August 4, 2025 2:34 PM

printer

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ شیبوسورین کا انتقال ہوگیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے اُن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ شیبو سورین کا آج نئی دلّی میں 81 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ جھارکھنڈ کے موجودہ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے والد ہیں۔ شیبو سورین گُردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور تقریباً ڈیڑھ مہینے پہلے انہیں دورہ پڑا تھا۔ وہ قومی راجدھانی کے سَرگنگا رام اسپتال میں پچھلے ایک مہینے سے لائف سپورٹ نظام پر تھے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ شیبوسورین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے شیبوسورین کو سب سے بنیادی سطح کا رہنما قرار دیا، جو عوام کے تئیں اپنے پختہ عزم اور لگن کے ساتھ عوامی زندگی کے مختلف مرحلوں سے گزرتے ہوئے بلندی پر آئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی شیبوسورین کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔