جھارکھنڈ میں آج چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب وہ رام گڑھ ضلعے کے Mandu بلاک علاقے کے Mahua Tungri میں خالی پڑی کوئلے کی ایک کان کے ملبے میں دب گئے۔ یہ حادثہ، سینٹرل کول فیلڈ لمٹیڈ پروجیکٹ میں غیر قانونی کانکنی کے دوران پیش آیا۔ بچاؤ ٹیم نے کُل 10 میں سے 6 افراد کو زندہ باہر نکال لیا، جو ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ بچائے گئے سبھی افراد کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ رام گڑھ کے ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے کہا ہے کہ اِس حادثے کی تفصیلی تحقیقات کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ جھارکھنڈ میں BJP کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما بابو لال مرانڈی نے اِس واقعے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
Site Admin | July 5, 2025 10:12 PM
جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلعے میں پرانی کوئلہ کان کے دھنسنے کے واقعے میں چار افراد کی موت ہوگئی، چھ افراد کو بچا لیا گیا ہے
