January 22, 2026 9:41 PM

printer

جھارکھنڈ میں15 مائونواز ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں ایک سرغنہ بھی شامل ہے، جس پر ایک کروڑ روپئے کا انعام تھا

جھارکھنڈ میں آج CPI (مائونواز) شورش پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں مغربی Singhbhum ضلع کے Saranda جنگل میں نکسل مخالف کارروائی میں15 مائونواز ہلاک ہوگئے۔ جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں، اُن میں خطرناک سرغنہ پتی رام مانجھی عرف Anal شامل تھا، جس پر ایک کروڑ روپئے کا انعام تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں راجیش مُنڈا اور بلبل بھی شامل ہیں، جن پر دو-دو لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ Chaibasa کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امت رینو نے بتایا کہ یہ جھڑپ Jarakela پولیس اسٹیشن علاقے میں ہوئی۔ جھڑپ کے مقام سے ہتھیار اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ جنگلاتی علاقے میں تلاشی کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔