ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

جھارکھنڈ میں مغربی سِنگھ بھوم ضلعے کے، چائے باسا  صدر اسپتال میں، انفیکشن والے خون کی وجہ سے 5 بچے HIV سے متاثرہ ہو گئے ہیں۔

جھارکھنڈ میں مغربی سِنگھ بھوم ضلعے کے، چائے باسا  صدر اسپتال میں، انفیکشن والے خون کی وجہ سے 5 بچے HIV سے متاثرہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اِس غلطی پر سوِل سرجن اور دیگر ذمہ دار عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کو دو-دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی اور ریاستی سرکار اِن سبھی متاثرین کے علاج کا پورا خرچ برداشت کرے گی۔ جناب سورین نے اِس واقعے کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، جس میں Thalassemia سے متاثرہ کچھ بچوں کے مبینہ طور پر HIV کے انفیکشن والا خون چڑھا دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں 5 دن کے اندر-اندر سبھی بلڈ بینکس کا، مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا، جب جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایک 7 سالہ بچے پر توجہ دی، جو HIV سے متاثرہ پایا گیا تھا۔×