جھارکھنڈ میں قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج رانچی میں گورنر سنتوش کمار گنگوار کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، اسمبلی اسپیکر رابندر ناتھ ماہتو نے سبھی MLAs سے اجلاس کے دوران اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے کہا۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے ایوان کے سبھی اراکین سے اپیل کی کہ وہ ریاست کی ترقی میں مثبت رول ادا کریں۔ اِس اجلاس میں کام کاج کے کُل 20 دن ہوں گے اور یہ 27 مارچ کو ختم ہوگا۔
Site Admin | February 24, 2025 9:30 PM
جھارکھنڈ میں قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج رانچی میں گورنر سنتوش کمار گنگوار کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا