جَل شکتی کی وزارت نے میڈیا کے اِن الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ جَل سنچے جَن بھاگیداری ایوارڈز میں، تصویروں کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ دعوے غلط اور گمراہ کُن ہیں۔
جَل سنچے جَن بھاگیداری – JSJB کا آغاز 6 ستمبر 2024 کو کیا گیا تھا، جس کا مقصد پانی کے تحفظ کو ایک عوامی تحریک کی شکل دینا تھا۔ اِس مہم میں بارش کے پانی کو واپس زیر زمین پہنچانے کے نظام، زیر زمین گڈّھوں میں پانی بھرنے اور ناکارہ Borewells کو کارآمد بنانے جیسے، پانی کے کم لاگت والے ذخیرے قائم کرنے پر توجہ دی گئی۔×