آئی ایس ایس ایف جونیر ورلڈ کپ میں بھارتی نشانے بازوں نے خواتین کے 50 میٹر Prone رائفل مقابلے میں تینوں زمروں میں جیت درج کی ہے۔ یہ مقابلہ آج نئی دلی میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں ہوا تھا۔
Anushka Thakur نے اپنی ہم وطن Anshika کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا، جنھیں چاندی کا تمغہ ملا، جبکہ آدھیا اگروال نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔
تاہم مردوں کے مقابلے میں، Deependra singh Shekhawat بہت کم فرق سے سونے کا تمغہ جیتنے سے چوک گئے اور سونے کا تمغہ Kamil Nuria Khmetov کو مل گیا، جنھوں نے ان سے ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کیا تھا۔ Rohit Kanyan نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ نشانے بازوں کا 69 رکنی بھارتی دستہ نئی دلی میں جونیئر ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا ہے۔
Site Admin | September 25, 2025 9:58 PM
جونیئر شوٹنگ عالمی کپ میں بھارتی نشانے بازوں نے خواتین کے پچاس میٹر پرون رائفل مقابلے میں تمام تینوں زمروں میں کامیابی حاصل کی ہے
