January 6, 2026 9:45 PM

printer

جواہر لال نہرو یونیورسٹی JNU نے دلّی فسادات کے ملزم عمر اور شرجیل کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے پیش نظر کچھ طلبا کی جانب سے اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے ایک احتجاج کئے جانے کا سخت نوٹس لیا ہے

جواہر لال نہرو یونیورسٹی JNU نے دلّی فسادات کے ملزم عمر اور شرجیل کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے پیش نظر کچھ طلبا کی جانب سے اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے ایک احتجاج کئے جانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ JNU نے دلّی پولیس کو ایک شکایت بھیجی ہے جس میں اِن طلبا کے خلاف FIR درج کرنے کیلئے کہا گیا ہے، جن کا تعلق جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین سے ہے۔ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ اِن طلبا نے قابل اعتراض اور اشتعال انگیز نعرے بازی کرکے JNU کے ضابطہ عمل کی خلاف ورزی کی ہے۔ BJP نے بھی اِن طلبا کے اِس اقدام کی مذمت کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔