قومی راجدھانی دلّی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے دلّی حکومت نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلّی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ایسی گاڑیاں، جن کے پاس درست پولیوشن انڈر کنٹرول، PUC سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا، انہیں کَل سے پیٹرول پمپس پر ایندھن نہیں مل سکے گا۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دلّی میں تعمیراتی سامان لانے والے ٹرکوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ دلّی سے باہر کی ایسی پرائیویٹ گاڑیاں، جو BS6 معیار سے کم ہیں، کَل سے قومی راجدھانی میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔×