ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2025 9:41 PM

printer

جنگ سے تباہ حال غزہ میں، امن اور فوری امداد کی فراہمی کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے سڈنی، ملبرن، کیپ ٹائون میں، فلسطین حامی جلسوس نکالے گئے

غزہ میں جاری جنگ اور بھکمری کے خلاف آج دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں زبردست احتجاج ہوئے۔ سڈنی میں ہزاروں لوگوں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے Harbour Bridge پر مارچ کیا۔ اِن لوگوں میں Wiki Leaks کے بانی Julian Assange ، سڈنی کے لارڈ میئر Clover Moore اور ریٹائرڈ فٹبال کھلاڑی Craig Foster شامل تھے۔ ملبورن میں 25 ہزار لوگ اِسی طرح کے جلوس میں شامل ہوئے۔ یہ احتجاج فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے کیلئے عالمی سطح پر بڑھتے مطالبے کے بعد ہوئے ہیں۔ جولائی کے اواخر میں آسٹریلیا سمیت 15 ملکوں نے باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کئے جانے پر زور دیا تھا، جبکہ فرانس ستمبر میں اقوامِ متحدہ میں ایسا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اُدھر کیپ ٹاؤن میں Mothers4Gaza موومنٹ سے تعلق رکھنے والی جنوبی افریقہ کی خواتین نے خاموش احتجاج کیا، جس میں غزہ میں انسانوں کو درپیش بحران کی مذمت کی گئی۔ وہ اپنے ہاتھوں میں بھوک سے بد حال بچوں کی تصویریں لئے ہوئے تھیں اور انھوں نے بقول اُن کے نسل کشی کو ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔