Centre for Joint Warfare Studies یعنی جنگی حکمتِ عملی سے متعلق مشترکہ مطالعات کا مرکز، آج اپنے یوم تاسیس کے موقع پر نئی دلی میں اپنی پہلی سالانہ Trident لیکچر سیریز کا افتتاح کرے گا۔
دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان افتتاحی لیکچر دیں گے، اس لیکچر کا موضوع ہے: ”مستقبل کے جنگی منظر نامے پر تسلط“ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تقریب کے دوران، بھارت کے پہلے دفاعی عملے کے سربراہ، جنرل بپن راوت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ”جنرل بپن راوت پیپر“ کو جاری کیا جائے گا۔