ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 18, 2025 9:46 PM

printer

جنگلی جانوروں کے حملے کے سبب فصل کو نقصان پہنچنے اور سیلاب سے دھان کی فصل خراب ہونے کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت شامل کیا جائے گا

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت اب، فصلوں کو جنگلی جانوروں سے ہوئے نقصان اور دھان کی فصل کے پانی ڈوبنے سے ہوئے نقصان کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے کہا کہ نظرثانی شدہ فریم ورک کے تحت فصلوں کو جنگلی جانوروں سے ہوئے نقصان کو، مقامی جوکھم کے زمرے کے تحت پانچواں Add on cover مانا جائے گا، جبکہ دھان کی فصل کے ڈوب جانے کو مقامی قدرتی آفت کے تحت دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ریاستیں، فصلوں کے نقصان کیلئے ذمے دار جنگلی جانوروں کی فہرست، نوٹیفائی کرے گی اور دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اُن ضلعوں اور انشورینس یونٹ کی پہچان کریں گی، جنہیں خطرات لاحق ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ کسانوں کو Crop Insurance App پر جیو ٹیگ تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے 72 گھنٹے کے اندر نقصانات رپورٹ کرنے ہوں گے۔ یہ فیصلہ خریف 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اِس تحفظ سے انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم سے متاثرہ ریاستوں کے کسانوں کو کافی فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ اِن ریاستوں میں اڈیشہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم، تریپورہ، سکّم اور ہماچل پردیش جیسی ہمالیائی اور شمال مشرقی ریاستیں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔