December 15, 2025 9:43 PM

printer

جنگلات، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر سنگھ یادو نے غازی آباد اور نوئیڈا میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کارروائی جاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے مقصد سے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

جنگلات، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر سنگھ یادو نے غازی آباد اور نوئیڈا میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کارروائی جاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے مقصد سے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران، وزیر موصوف نے باقی ماندہ صنعتی اکائیوں میں آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ، CPCB کی جانب سے نصب کیے جارہے آن لائن Contineousاِمیشن مونٹرنگ سسٹم سے متعلق اَپڈیٹ حاصل کیا۔ انہوں نے اِنہیں نصب کرنے کیلئے برموقع معائنوں اور مدد کی صورتحال سے بھی واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہروں کیلئے حقیقی بنیادوں پر فنڈس مختص کیے جانے کے مقصد سے صاف ہوا کے قومی پروگرام کے پیمانے مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب یادو نے دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن، CAQM سے کہا کہ وہ شہری ایکشن پلان کے نفاذ کیلئے پیمانوں کو مزید بہتر کرے۔ جناب سنگھ نے میونسپل حکام کو مشورہ دیا کہ وہ ہریالی کو بڑھانے کی کوششوں کے تحت گرمی روکنے والے اور کم پانی کی ضرورت والے پودے اور گھاس کی دیسی اقسام لگائیں۔ انہوں نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق ایکشن پلان کے زمین پر سخت نفاذ سے متعلق اقدامات کرنے کو کہا۔ جناب یادو نے دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے عوامی نمائندوں اور شہریوں کی شمولیت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔