بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ جنوبی جزیرہ نما بھارت، کونکن اور گوا میں، اِس مہینے کی 12 سے 16 تاریخ کے دوران، چند مقامات پر شدید سے بہت زیادہ شدید بارش اور کسی کسی مقام پر انتہائی شدید بارش کے ساتھ مانسون کے فعال ہونے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مغربی ہمالیائی خطے سمیت شمال مغربی بھارت میں، آئندہ دو دنوں کے دوران گرمی کی لہر نیز شدید گرمی کی لہر کی صورتحال کے بارے میں بھی پیشگوئی کی ہے۔ مراٹھواڑہ، چھتیس گڑھ، انڈوبار و نکوبار جزائر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں کچھ مقامات پر آئندہ دو تین دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ x
Site Admin | June 11, 2025 10:26 PM
جنوب مغربی مانسون کے اِس ہفتے ایک بار پھر سرگرم ہونے کی امید ہے۔ جنوبی جزیرہ نما بھارت، کونکن اور گوا میں زبردست بارش کا امکان ہے
