جنوب مغربی مانسون اپنے مقررہ وقت یعنی پہلی جون سے 8 دن پہلے کیرالہ پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ 16 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ مانسون وقت سے پہلے پہنچ گیا ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ 2009 کے بعد ایسا ہوا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ گوا، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی وسطی اور شمالی خلیجِ بنگال، شمال مشرقی ریاستوں، مغربی بنگال اور سکم میں اگلے دو سے تین دن میں جنوب مغربی مانسون کے پہنچنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔
Site Admin | May 24, 2025 9:46 PM
جنوب مغربی مانسون وقت سے آٹھ دن پہلے کیرالہ پہنچ گیا ہے