جنوب مغربی دلّی کے مہیپال پور علاقے میں آج صبح مقامی لوگوں نے اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا، جب بس کا ایک ٹائر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دلّی فائر سروس کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں صبح تقریباً 9 بجکر 18 منٹ پر کال آئی اور آگ بجھانے والی تین گاڑیاں موقع پر بھیج دی گئیں۔ دلّی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہاں پر کوئی مشتبہ چیز نہیں پائی گئی۔ مقامی لوگوں سے تفتیش کے دوران ایک گارڈ نے بتایا کہ دھولاکنواں کی جانب جانے والی DTC بس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا تھا۔
Site Admin | November 13, 2025 3:11 PM
جنوب مغربی دلّی کے مہیپال پور علاقے میں آج صبح مقامی لوگوں نے اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا، جب بس کا ایک ٹائر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا