November 28, 2025 3:06 PM

printer

جنوبی گوا کی توجہ اِس وقت Shree Samsthan Gokarn Partagali Jeevottam Math کے گیارہ روزہ مہوتسو پر مرکوز ہے، جو اپنی 550ویں سالگرہ منا رہا ہے

جنوبی گوا کی توجہ اِس وقت Shree Samsthan Gokarn Partagali Jeevottam Math کے گیارہ روزہ مہوتسو پر مرکوز ہے، جو اپنی 550ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ مٹھ جنوبی گوا کے ایک چھوٹے سے قصبے پارتگلی میں دریائے کوشاوتی کے کنارے واقع ہے۔ اہم پروگرام سہ پہر منعقد ہوگا، جب وزیر اعظم نریندر مودی کاناکونا میں مٹھ کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم Partagali، گوا میں پربھو شری رام کے تاریخی 77 فٹ بلند کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ جناب مودی، رامائن تھیم پارک گارڈن اور 10 ہزار مربع فٹ کے میوزیم کا بھی افتتاح کریں گے، جو بھگوان رام کو وقف ہے اور جشن کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم اجتماع سے خطاب کرنے سے قبل ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ بھی جاری کریں گے۔ دنیا بھر سے عقیدتمندوں کے اِس تاریخی مہوتسو میں شرکت کا امکان ہے۔ یہ مہوتسو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔