ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 15, 2025 10:08 PM

printer

جنوبی کوریا کے مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرچکے صدر کو آج قانون نافذ کرنے والے عہدیداران نے حراست میں لے لیا

جنوبی کوریا کے مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرچکے صدر Yoon Suk Yeol کو آج قانون نافذ کرنے والے عہدیداران نے حراست میں لے لیا۔ Yoon، جنہیں گذشتہ ماہ مارشل لاء نافذ کرنے کی، اُن کی ناکام کوشش کے سلسلے میں مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا اور اُن پر بغاوت کے الزامات لگے۔ جنوبی کوریا کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق، معطل شدہ صدر وسطی Seoul میں اپنی قلعہ بند رہائش گاہ سے ایک قافلے میں بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے دفتر کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دیئے۔ تحقیقات کرنے والوں کی ایک مشترکہ ٹیم اور پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے Arrest Warrant پر کارروائی کی ہے۔ x