July 17, 2025 9:48 PM

printer

جنوبی کوریا کے خصوصی سفیروں کے ایک وفد نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

جنوبی کوریا کے خصوصی سفیروں کے ایک وفد نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے مودی نے بھارت-جنوبی کوریا، اہمیت کی حامل شراکت داری کو آگے لے جانے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ جناب مودی نے پچھلے مہینے جنوبی کوریا کے صدر Jaemyung Lee کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جمہوریتوں کے مابین قریبی تعاون سے بھارت-بحر الکاہل خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی میں اضافہ ہوا ہے۔