March 26, 2025 3:00 PM

printer

جنوبی کوریا میں جنگلاتی آگ کی بدستور تباہی کے سبب کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے

جنوبی کوریا میں جنگل میں لگی آگ نے تباہ کُن شکل اختیار کرلی ہے اور یہ ملک کے جنوب مشرق تک پھیل گئی ہے۔ اس آگ میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ داخلی امور اور تحفظات سے متعلق وزارت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق 23 ہزار سے زیادہ لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے اور سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواؤں نے آگ کے شعلوں کو بڑھا دیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کوریا میں موجود امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں سمیت تقریباً 5 ہزار فوجی اہلکاروں اور آگ بجھانے والے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ کارگزار صدر Han Duck-soo نے ایک بیان میں کہا کہ کوریا کی تاریخ میں یہ سب سے خوفناک جنگل کی آگ کے واقعات میں یہ آگ کا واقعہ درج ہوسکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔