ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 31, 2025 9:50 PM

printer

جنوبی کوریا میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھارت سونے کے آٹھ تمغوں سمیت24تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا

جنوبی کوریا کے شہر Gumi میں ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت 24 تمغے جیت کر دوسرے مقام پر رہا۔ بھارت نے سونے کے 8 ، چاندی کے 10 اور کانسے کے 6 تمغے جیتے۔ Animesh Kujur اور پارُل چودھری نے نئے قومی ریکارڈس قائم کئے۔ آج چیمپئن شپ کے آخری دن بھارت کو چاندی کے تین اور کانسے کے بھی تین تمغے ملے۔ خواتین کی چار ضرب سو میٹر رِلے دوڑ میں بھارتی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ یہ ٹیم Srabani Nanda ، ابھِنئے راجا راجن ، ایس ایس اِسنہا اور Nithya Gandhe پر مشتمل تھی۔
اِدھر خواتین کے پانچ ہزار میٹر کے فائنل میں پارُل چودھری نے چاندی کا تمغہ جیتا ، جبکہ مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سچِن یادو کو چاندی کا تمغہ ملا۔ خواتین کے 800 میٹر کے فائنل میں پوجا نے کانسے کا تمغہ جیتا ، جبکہ Animesh Kujur کو200 میٹر کے مقابلے میں اور Vithya Ramraj کو 400 میٹر کے Hurdles مقابلے میں کانسے کا تمغہ ملا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں