جنوبی فلیپینز میں کل دو طاقتور زلزلے محسوس کئے گئے، جس میں کم سے کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ زلزلے سے چٹانیں کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے اور مختصر وقت کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ 7 اعشاریہ چار شدت کا پہلا زلزلہ صبح کے وقت Mamay ٹاؤن سے تقریباً 43 کلومیٹر مشرق میں 23 کلومیٹر گہرائی میں محسوس کیا گیا۔ اس سے لوگوں میں شدید خوف پیدا ہوگیا اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق دو مریض دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، جبکہ Mati سٹی میں ملبہ گرنے سے ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔×
Site Admin | October 11, 2025 3:01 PM
جنوبی فلیپینز میں کل دو طاقتور زلزلے محسوس کئے گئے، جس میں کم سے کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
