September 19, 2025 10:07 PM

printer

جنوبی بھارت کی ریاستوں نے PM Mementos کی ای-نیلامی 2025 کیلئے 100 سے زیادہ منفرد اشیاء دی ہیں

جنوبی بھارت کی ریاستوں نے PM Mementos کی ای-نیلامی 2025 کیلئے 100 سے زیادہ منفرد اشیاء دی ہیں۔ ثقافت کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ PM Mementos کی ای-نیلامی کے ساتویں ایڈیشن میں جنوبی بھارت کی اشیاء کا منفرد کلیکشن پیش کیا جائے گا جس میں کیرالہ سے 15، کرناٹک سے 22، تمل ناڈو سے 29، آندھراپردیش سے 27 اور تلنگانہ سے 7 اشیاء شامل ہوں گی۔ ان میں بھگوان وینکٹیسور بالا جی کی نایاب تنجور پینٹنگ بھی شامل ہے۔ یہ نیلامی 2 اکتوبر تک آن لائن طریقے سے کی جائے گی جس کی ویب سائٹ ہے: pmmementos.gov.in اِس ای-نیلامی میں ملک بھر سے ایک ہزار 300 سے زیادہ قیمتی اشیاء پیش کی جائیں گی۔ نیلامی سے حاصل شدہ رقم سے نمامی گنگے پروجیکٹ کی مالی مدد کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔