جنوبی افریقہ کے Phoenix Settlement Trust-گاندھی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ نے نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کی موجودگی میں مہاتما گاندھی سے متعلق دستاویزات اور نوادرات نیشنل گاندھی میوزیم کے سپرد کیے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ باپو کی زندگی اور پیغام، آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ عطیات کی فہرست میں وہ کپڑے بھی شامل ہیں، جنہیں مہاتما گاندھی نے چرخے پر کاتا تھا۔بابائے قوم مہاتما گاندھی 1893 میں جنوبی افریقہ پہنچے تھے اور Durban میں ایک طویل عرصے تک قیام پذیر رہے۔ 1904 میں انہوں نے Phoenix Settlement قائم کیا۔مہاتما گاندھی کی زندگی کی وراثت کے تحفظ کی خاطر گاندھی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اور Phoenix Settlement ٹرسٹ نے مہاتما گاندھی کے کنبے سے وابستہ بعض اشیاء کو بھارت کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔
Site Admin | March 23, 2025 9:48 PM
جنوبی افریقہ کے Phoenix Settlement Trust-گاندھی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ نے نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کی موجودگی میں مہاتما گاندھی سے متعلق دستاویزات اور نوادرات نیشنل گاندھی میوزیم کے سپرد کیے