November 27, 2025 3:13 PM

printer

جنوبی افریقہ کو آئندہ برس فلوریڈیا میں امریکہ کی صدارت میں ہونے والی G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول نہیں ہوگا

جنوبی افریقہ کو آئندہ برس فلوریڈیا میں امریکہ کی صدارت میں ہونے والی G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول نہیں ہوگا کیونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ملک اب رکنیت کے لائق نہیں ہے۔ امریکہ، جنوبی افریقہ سے G20 کی صدارت حاصل کرے گا اور یکم دسمبر 2025 سے 30 نومبر 2026 تک، اِس کی صدارت کرے گا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے اِس سال جنوبی افریقہ میں G20 سربراہ کانفرنس میں، اِس لئے شرکت نہیں کی تھی کیونکہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے Afrikaners اور ہالینڈ، فرانس اور جرمنی کے باقی بچے افراد کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ x