November 26, 2025 10:46 PM

printer

جنوبی افریقہ نے گواہاٹی میں دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو چار سو آٹھ رن سے شکست دیکر سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے۔

جنوبی افریقہ نے گواہاٹی میں دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رن سے شکست دیکر سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے۔  549 رن کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم، میچ کے آخری دن محض 140 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ میچوں میں بھارت کے خلاف رن کے حساب سے سب سے بڑی جیت درج کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا ہے۔

البتہ، بھارت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی یہ ٹیسٹ سیریز میں دوسری جیت اور 25 برسوں میں پہلی جیت ہے۔x