وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بوڈو امن معاہدے سے بوڈو برادری کو کافی فائدہ ہوا ہے اور ہزاروں نوجوان، ہتھیاروں اور تشدد کو ترک کرکے اصل دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نے آج شام گواہاٹی میں ارجن بھوگیشور بَروا اسپورٹس کمپلیکس میں روایتی بوڈو ثقافتی پروگرامBagurumba Dwhou-2026 میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امن معاہدے کے بعد سے بوڈو لینڈ علاقائی خطے میں غیر معمولی ترقی کو اجاگر کیا، جس میں مرکزی سرکار کی طرف سے ڈیڑھ ہزار کروڑ روپے مالیت کے پیکیج کا اہم رول رہا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ BJP کی زیر قیادت سرکار، ریاست کی سبھی روایات اور کلچر کا احترام کرتی ہے اور اُن کی سرکار نے ریاست کیلئے جو وعدے کیے تھے، اُن سبھی کو پورا کر دیا ہے۔ وزیر اعظم، آسام کے دو دن کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ جناب مودی کل وہاں ایک ترقیاتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور دو ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے……
آج شام وزیر اعظم نے گواہاٹی میں Bagurumba رقص پرفارمنس دیکھی جو بوڈو کمیونٹی کے10 ہزار سے زیادہ فنکاروں نے پیش کی۔ کَل وزیر اعظم ناگائوں ضلع میں Kaliabor میں 6 ہزار 950 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے قاضی رنگا Eleveted کوریڈور پروجیکٹ کا بھومی پوجن کریں گے۔ یہ کوریڈور جانوروں کی بلارکاوٹ نقل وحرکت اور انسان اور جانوروں کے درمیان ٹکرائو کے واقعات میں کمی کو یقینی بنائے گا۔ یہ روڈ سیفٹی میں اضافہ کرے گا، اس سے سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور مسافروں اور مالبرداری کی بڑھتی ضرورت میں یہ مدد فراہم کرے گا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم دو امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔